شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے

دروش( چترال آفیئرز) جماعت اسلامی پاکستان کے زیلی تنظیم  الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گیے وینٹی لیٹر  چترال پہنچ گیے۔ دروش کے مقام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  دروش عبد الحق ، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر رضیت با اللہ ، سابق ناظم قسور اللہ قریشی ، اکرام حسین ایڈوکیٹ ، سماجی کارکن عبید اللہ قریشی ، الخدمت دروش کے صدر امیر شریف ،حاجی شاہ محمود اور الخدمت کے زمہ داراں نے مشینوں کو ریسیو کیا گیا ۔مقامی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمائدین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نازک وقت پر چترال جیسے دور دراز اور مشکلات سے بھر پور ضلع کو یاد رکھا جبکہ ان مشینوں سے کورونا وائرس سمیت تمام بیماریوں کا علاج اب چترال ہی میں ممکن ہوسکے گا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!