شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال: متاثرین کے امداد کیلئے کاروباری ادارے بھی میدان میں اتر آئے۔ جنرل پٹرولیم نے دروش اور چترال کے مستری حانوں میں کام کرنے والے غریب لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

چترال: متاثرین کے امداد کیلئے کاروباری ادارے بھی میدان میں اتر آئے۔ جنرل پٹرولیم نے دروش اور چترال کے مستری حانوں میں کام کرنے والے غریب لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

چترال(گل حماد فاروقی) کرونا وائریس سے پوری دنیا متاثر ہوچکی ہے اور لاک ڈون کی وجہ سے روزمرہ کے بنیاد پر کام کرنے والے مزدور طبقہ  بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ لوگ لاک ڈون کی وجہ سے  گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں ان کا مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر گھر کا چولہا بھی نہیں جلتا۔ حکومت نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ مدد کی جائے گی مگراس میں اکثر حق دار لوگ رہ جاتے ہیں اور اثر رسوح والے لوگوں کو یہ امدادی سامان مل  جاتا ہے۔
ایسے میں کچھ محیر حضرات اور کاروباری ادارے بھی اس پسماندہ طبقے کی امداد کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ملک میں موبلائن کا کاروبار کرنے والے کمپنی جنر ل پٹرولیم  نے دروش اور چترال کے مستری حانوں میں کام کرنے والے غریب شاگردوں اور  روزمرہ دائڑی پر کام کرنے والے مستریوں میں  امدادی سامان تقسیم کیا۔
جنرل پٹرولیم کے نمائندے  نمائندے ارشاد  احمد نے کہا کہ مستری حانے لاک ڈون کی وجہ سے  کافی عرصے سے بند پڑے ہیں اور ان میں اکثر ایسے شاگرد کام کرتے ہیں جو روزانہ اجرت لیکر گھر کا چولہا جلاتے ہیں مگر مستری حانے بند ہونے کی وجہ سے ان کی گھر کا چولہا نہیں جلتا۔ تو ان غریب اور نادار لوگوں کو مد نظر  رکھتے ہوئے ہمارے ادارے نے تین سو گھرانوں کیلئے امدادی سامان بھیجا ہے جن میں  آٹا، دال، چینی، چاول وغیرہ شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سامان کافی نہیں ہے مگر یہ شروعات ہین اور میں دوسرے کاروباری اداروں کو بھی اپیل کرتا ہوں  کہ وہ بھی میدان میں آئے  اور وہ بھی مصیبت کے اس گھڑی میں ضرورت مند لوگوں کے ساتھ مدد کرے۔
جاوید احمد  نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہم نے ایک ہفتہ پہلے  سروے کیا اور ان لوگوں کے نام لکھے جو صحیح معنوں میں حق دار ہیں تاکہ یہ امداد غلط ہاتھوں میں نہ جائے اور جن لوگوں کا گزران اچھا ہے ان کو بھی نہ ملے صرف ایسے لوگوں کے نام لکھے گئے جو زکوۃ کے حقدار ہیں یا واقعی میں نادار ہیں ان کے نام چن کر لسٹ بنایا گیا اور اس کے بعد ان کو یہ سامان پہنچایا گیا۔
اس مستری حانے میں کام کرنے والے ایک غریب مستری بلال نے کہا کہ لاک ڈون کی وجہ سے ہم گھروں میں محصور ہوچکے تھے کاروبار اور مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی تھی اب اس امدادی سامان کی وجہ سے چند دنوں کیلئے ہمارے گھروں میں بھی چولہا جلے گا اور ہمارے بچے بھی سکھ کا سانس لیں گے۔
مستری خانوں میں کام کرنے والے ان غریب مستریوں اور ان کے ہاں روزمرہ اجرت پر کام کرنے والے شاگرد اور مزدوروں نے جنرل پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں ان کو یاد کیا اور ان کے ساتھ مدد کیا۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!