شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انجینئر فضل ربی جان کی جانب سے دنین گلوغ اور گژاندہ کے لیے نیا ٹرانسفارمر۔

انجینئر فضل ربی جان کی جانب سے دنین گلوغ اور گژاندہ کے لیے نیا ٹرانسفارمر۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) گزشتہ ایک ہفتے سے دنین کے دو دیہات جن میں گلوغ اور گژاندہ شامل ہیں (دونوں دیہات کا مشترکہ) ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے ان دو دیہات کو بجلی کی ترسیل بند تھی۔اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کی جو کہ ایک دن کا م کرنے کے بعد پھر خراب ہوا۔انجینئر فضل ربی جان کو جب ٹرانسفارمر کی خرابی کا پتہ چلا تو اپنی طرف سے ایک نئے ٹرانسفارمر کا اعلان کرتے ہوئے نیا ٹرانسفارمر خرید کر خراب ٹرانسفارمر کی جگہ تنصیب کرادی گئی اور پرانے ٹرانسفارمر کی مرمت کا اعلان بھی کیا نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد دونوں دیہات کو بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی۔ انجینئر فضل ربی جان کی جانب سے دنین کے عوام کو نیا ٹرانسفارمردینے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقعے پر اہلیان گلوغ اور گژاندہ نے انجینئر فضل ربی کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے دنین کے دو دیہات جن میں گلوغ اور گژادندہ شامل تھے بجلی کی نعمت سے محروم تھے کسی نے بھی اس جانب توجہ نہ دی اس موقعے پر عوام کے لیے درد دل رکھنے والے انجیءئر فضل ربی جان نے عوام کے مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اپنی ذاتی خرچہ پر ٹرانسفارمر خرید کر دیا جو کہ ایک لیڈر کی پہچان ہے۔

Facebook Comments