شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار انٹی ریبیز کی ویکسین نا پید

چترال شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار انٹی ریبیز کی ویکسین نا پید

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز) حالیہ لاک ڈاون کی وجہ سے چترال شہر کے بازاروں میں آوارہ اور پاگل کتوں کا راج آوارہ کتے خوارک کی تلاش میں انسانوں پر حملہ آوار ہونے لگے جو کہ نہایت تشویشناک بات ہے پچھلے کچھ دنوں سے کئی افراد آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوچکے ہیں۔انتظامیہ سے کتوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا مطالبہ
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایک شہری شاہ حسین شاہ جوکہ گولدور کا رہائشی ہے ہسپتال روڈ میڈیسن خریدنے جارہا تھا کہ اچانک ایک کتے نے اس شخص پر حملہ کردیا اور اس شخص کو زخمی کردیا۔بعد ازاں ڈاکٹر نے متاثرہ شخص کو انٹی ریپیز ٹیکے لگانے کی تجویز دی۔جس پر متاثرہ شخص ای۔پی۔آئی کے دفتر اینٹی ریپیز کے ٹیکے لینے گیا۔مگر ای۔پی۔آئی کے دفتر کے ایک ملازم نے کہا کہ اینٹی ریپیز کے ٹیکے کئی مہینوں سے دستیاب نہیں ہے۔ جوکہ ڈی۔ایچ۔او کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اطلاعات کے مطابق دو اور متاثرہ افراد بھی اینٹی ریپیز ٹیکوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی۔ایچ۔او کی نااہلی کا اظہارکیا۔انتظامیہ کو چاہیے کہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز کی جائے اور جلد سے جلد اینٹی ریپیز ٹیکوں کی دستیابی کو یقینی بنا یا جائے۔

Facebook Comments