شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جس معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد بستے ہو وہ ہمیشہ معاشرے کی اصلاح کا سوچتے ہیں

جس معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد بستے ہو وہ ہمیشہ معاشرے کی اصلاح کا سوچتے ہیں

اپرچترال ( نمائندہ )جس معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد بستے ہو وہ ہمیشہ معاشرے کی اصلاح کا سوچتے ہیں،اور معاشرے میں احساس زمہ داری کا شعور پیدا کرنے میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے رہتے ہیں،اور معاشرے کے لیے باعث رحمت ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر کرونا وائرس کے پھوٹ جانے کے بعد جس طرح سے ان افراد نے اس وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے جس طرح کی تجاویز اور آرا پیش کی وہ سنہرے خروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ حال ہی میں علاقہ تریچ پایئن کے ایک گاوں میں چند افراد میں کرونا وائرس پازیٹیو آیا تھا اور انہوں نے انتہائی غیر زمہ دارانہ طور پر گاوں میں دنداناتے پھر رہے تھے ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے عمائدیں بھی اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہے تھے تب علاقے کے چند با شعور اور تعلیم یافتہ افراد مثلا, Khalid MehmoodMuti Pasha اور Kifayat Ur Rehman Pininسے برداشت نہیں ہو سکا اور انہوں نے براہ راست سی ایم کمپلنٹ سیل میں شکایت درج کروایں جس پر کمپلنٹ سیل نے ڈی سی اپر چترال کو فوری ایکشن لینے اور متحرک ہونے کے احکامات جاری کر دی۔ جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اور متا ثرہ لوگوں کو قرنطینہ منتقل کر دیا اور خاندان کے تمام افراد کے ٹسٹ کے لیے بھیج دی اور گاوں کو مکمل سیل کر دیا ہم سی ایم کمپلنٹ سیل اور مزکورہ بالا افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو اس وبا سے محفوظ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور کوشش فراہم کرے۔

 

Facebook Comments