شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بروز دومون کے مقام پردوبھائیوں نے اپنے پڑوسی کو مبینہ طورپر بے دردی سے قتل کردیا

بروز دومون کے مقام پردوبھائیوں نے اپنے پڑوسی کو مبینہ طورپر بے دردی سے قتل کردیا

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) جمعہ کے روز افطاری سے آدھ گھنٹے پہلے چترال شہر کے نواحی گاؤں دومون بروز میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر چاقو زنی کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو بے دردی سے قتل کردیا جنہیں چترال پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ چترال پولیس کے مطابق عمر خان اور ظفر پسران بلبل خان دومون بروز افطاری کے لئے سامان لینے قریبی دکان جارہے تھے کہ ان کا اپنے پڑوسی لطیف الرحمن ولد عبدالشریف سے سامنا ہونے پر تکرار شروع ہوئی اور ایک بھائی نے ان کو پکڑلیا تو دوسرے نے ان پر چاقوسے پے درپے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کے درمیان پہلے سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ مقتول لطیف الرحمن کی عمر 30سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے جوکہ چترال بازار میں پولٹری فروشی کا کام کرتا تھا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!