شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / موڑین گول ایک سیلابی نالہ ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نالے میں حفاظتی بندکی تعمیر کی جائے۔بدیع الرحمن

موڑین گول ایک سیلابی نالہ ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نالے میں حفاظتی بندکی تعمیر کی جائے۔بدیع الرحمن

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)بدیع الرحمن ضلعی صدر چترال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان نے ایک اخباری بیان میں موڑین گول نالے کے بارے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے موڑیں گول کے اندر تک جانے کا اتفاق ہوا۔ جوکہ ایک سخت سیلابی نالہ ہے۔خدا نخواستہ سیلاب کی صورت میں چترال ٹاون کا جونالی سے لیکر شیاقوٹک تک کا بشمول چترال سکاؤٹس چھاؤنی، ڈگری کالج،وولن سنٹر اور وادی چترال ٹاون اور بڑی آبادی زیرسیلاب آسکتا ہے جس سے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پُرانی کہانی کے مطابق اندر کا ایک پہاڑی حصہ جو نرم مٹھی (دریانو) کا ہے۔ بارش کے باعث مٹھی کے تودے بارانی پانی کے ساتھ مکس ہوکرسیلاب کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس کو روکنے کیلئے پانی کا رستہ تنگ ہے جوکہ دو پہاڑوں کے بیچ سے گزررہا ہے۔ بڑے درخت کاٹ کر اس تنگ پہاڑوں کے بیچ رکھنے سے کافی عرصے تک کھچڑ رکتا رہااور خالی پانی نیچے بہتا رہا۔سابقہ تجر بے کو مد نظر رکھکر دورے جدید کے سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے نرم مٹھی کے لئے حفاظتی بند بندھاجائے اور صرف پانی کے بہاؤ کیلئے راستہ چھوڑا جائے تو انشاء اللہ سیلاب کے ممکنہ خطرے سے بچھا جاسکے گا۔اُنہوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے چترال کے انتظامیہ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، پرنسپل ڈگری کالج اور سیاسی منتخب نمائندوں سے پرزور اپیل کیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!