شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تریچ کے غریب باسیوں میں احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت امدادی رقم بصورت کیش تقسیم کی گئی۔

چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تریچ کے غریب باسیوں میں احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت امدادی رقم بصورت کیش تقسیم کی گئی۔

چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ  علاقے تریچ کے غریب باسیوں میں احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت  امدادی رقم بصورت کیش تقسیم کی کئی۔

تریچ ( نمائندہ چترال آفیئرز) کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے طبقے کے کاروباری افراد بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں موجودہ حکومت نے یہ پروگرام لانچ کر کے بہتریں کردار ادا کیا۔اس پروگرام کی بطریق احسن انجام دہی پر غریب طبقہ بہت مستفید ہو گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی پارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق مستحق افراد تک رقم کی منتقلی کو یقینی بنا کر عوام کے دل جیت لیے۔

اس امداد کی وجہ سے غریبوں کی عید کا مزا بھی دوبالا ہوگا اور انکے ہاتھ دعا کے لیے ضرور اٹھیں گے۔

یوسی تریچ کے دو وی سیز میں دو دن  اس پروگرام سے منسلک تمام عملے نے انتہائی خلوص گروم جوشی اور دل جمی سے کام کرتے ہوئے صرف دو دن میں48 لاکھ روپے مستحقین میں تقسیم کی۔

علاقے کے لوگوں کی آسان رسائی اور ٹریفک کی سہولیات کو ملخوظ خاطر رکھ کر رقم کی تقسیم کے لیے مندرجہ زیل چار سکولوں کا انتخاب کیا گیا۔

گورنمنٹ پرائمیری سکول پارسنگ،گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام،گورنمٹ پرائمیری سکول شوچ،گورنمٹ پرائمیری سکول شاگروم۔

اس پر علاقے کے باسی پی ٹی ائی کی کارکردگی سے بہت متاثر دکھائی دیے۔انہون نے پارٹی کی کامیابی کے لیے دعائیں دی اور وزیر اعظم عمران خان کے لیے دعائیہ کلمات کہے۔

ہمیں احساس ہے اپنے محنت کش طبقے کا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!