شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تورکہو سے تعلق رکھنے والے اخلاص الدین کی ماہ رمضان میں سچا مسلمان اورحقیقی معنوں میں چترالی ہونے کا ایک نمایاں واقعہ

تورکہو سے تعلق رکھنے والے اخلاص الدین کی ماہ رمضان میں سچا مسلمان اورحقیقی معنوں میں چترالی ہونے کا ایک نمایاں واقعہ

تورکہو سے تعلق رکھنے والے اخلاص الدین کی ماہ رمضان میں سچا مسلمان اورحقیقی معنوں میں چترالی ہونے کا نمایاں واقعہ

تریچ(نمائندہ چترال آفیئرز)تورکہو سے تعلق رکھنے والے اخلاص الدین کی ماہ رمضان میں سچا مسلمان اورحقیقی معنوں میں چترالی ہونے کا نمایاں واقعہ   اخلاص الدین نے دینار احمد سے راستے میں کہیں گم شدہ پانچ لاکھ ملنے کے بعد دینار احمد سے رابطہ کرکے پانچ لاکھ انہیں واپس کردئیے جو کہ ہم سب کے لیے ایمانداری کی ایک عظیم مثال ہے ۔  اطلاعات کے مطابق تریچ گاؤں میں  گزشتہ چار دن پہلے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت غریب باسیوں میں رقم تقسیم کرنے کے  تورکہوکےانتہائی معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے دوست واحباب تشریف لائے تھے۔ دریں اثناء کیش تقسیم کرتے وقت جب کیش کم رہ گئے تو بھائی شراف الدین نے  دینار احمد کو کال کیا(جو ڈاکخانہ شاگرام میں پوسٹمین کا ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہےاور تعلق تریچ سے ہے) کہ ڈیوٹی سے آتے وقت میرے لئے 5لاکھ کا کیش لے آنا،دینار بھائی نے وہ رقم وصول کیا مگر بد قسمتی سے دینار بھائی سے وہ رقم راستے میں کہیں گم ہوگئے ۔وہ  رقم سڑک کےکنارے اخلاص الدین (جسکا تعلق رائین تورکہو سے ہے)کو مل گئے. اور انہوں نے ماہ رمضان میں سچا مسلمان، ایمان دار،دیانتداراور حقیقی معنوں میں چترالی  ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے دینار احمدکا نمبر لیکر دیناراحمد سے رابطہ کرکےوہ5 لاکھ روپے انہیں واپس کردیئے۔

جس پر دینار احمد نے علاقے کے معتبر،معزز عمائدین اور سیاسی شخصیت کو لیکر آج جناب اخلاص الدین کے گھر جا کر اسکی ایمانداری اور دیانتداری پر اسکا شکریہ ادا کیا۔  اور اپنی طرف سے 30 ہزار روپےنقدانعام کے طور پر دے دیا.اور 5 لاکھ روپے جناب شراف الدین  کاشفی کو واپس کر دئیے۔ایس ایم ٹی ہیڈ پی ٹی آئی خواجہ خلیل نے کہا کہ وہ  اپنی طرف سے اور علاقہ تریچ کی طرف سے اخلاص الدین صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس نفسہ نفسی کے دور میں سچا مسلمان ہونے کا ثبوت دیا،اور میں بھائی شراف الدین کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں کہ انہوں نے بھی انتہائی صبروتحمل سے کام لیا۔

Facebook Comments