شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہےاورعوام کی بنیادی حقوق کاتحظ ہمارا مشن ہے ..رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہےاورعوام کی بنیادی حقوق کاتحظ ہمارا مشن ہے ..رہنما پی ٹی آئی

چترال(چترال آفیئرز)  پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کاتعارفی اجلاس پی ٹی آئی چترال کے بانی اور سرپرست اعلی عبداللطیف کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی چترال لوئر کے صدر سجاداحمد خان ۔ صدر لیبر ونگ سمیع اللہ ، جنرل سیکرٹری جمیل اللہ ، جائنٹ سیکرٹری مالاکنڈ ریجن شفیق الرحمان  شریک ہوئے ۔ اجلاس سے عبدالطیف ، سجاداحمد ، سمیع اللہ ، آمین الحسن اور جمیل اﷲ نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ  پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہے ،اور عوام  کے بنیادی حقوق کاتحظ ہمارا مشن ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو جس انداز میں لوٹا اس سے ہماری معیشت بری طرح متاتر ہوئی ہے  جس کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑا ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہین انشاء اللہ اس ثمرات بہت جلدعوام تک پہنچیں گے ۔ مقررین نے کہاکہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔بعض لوگ یہ سمجھتے  ہیں کہ پی ٹی آئی میں اختلافات  ہیں حقیقت میں کچھ نہیں پارٹی ضلعی قیادت میں متحد ہے ۔  انہوں نے کہ پی ٹی آئی ایک منظم اور نظریاتی پارٹی ہے ہمارے اکابرین کا فیصلہ ہمارے لئے حرف آخر ہے ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!