شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے CDLD پروگرام کا اجلاس، ،۳۲اسکیموں کی منطوری دیدی گئی

ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے CDLD پروگرام کا اجلاس، ،۳۲اسکیموں کی منطوری دیدی گئی

اپر چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بدھ کے دن محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں AAC موڑکہو/تورکہو کے علاوہ ایگزیکٹو انجنیئر سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال، UT-ACs، DFC اپر چترال ٹی،ایم،اوز مستوج/موڑکہو/ تورکہو AD لوکل گورنمنٹ چترال، پروگرام افیسر سی،ڈی،ایل ڈی پروگرام اپر چترال اور متعلقہ انجنیئرز نے شرکت کیں۔
اس اجلاس کو بلانے کا مقصد سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کے تحت اپر چترال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص شدہ فنڈز کا اندازہ لگانا اور تجویز کردہ اسکیموں کو recommendکرنا تھا۔ تمام تجویز شدہ اسکیموں کو ایک ایک کرکے زیر بحث لائے گئے اور کل 26میں سے23 اسکیموں کو مناسب اور مفاد عامہ سمجھ کر recommendکر لیا گیااور 3 اسکیموں کی recommendations دوبارہ جانچ پڑتال کے بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
باقی ماندہ اسکیموں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹ انجنیئرہدایت اللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ چند دنوں کے اندر ان باقی ماندہ اسکیموں کا دوبارہ جائزہ لیکر اس کی فزیبلیٹی چیک کرکے رپورٹ کرےگا اور اس کے بعد اس کی باقاعدہ recommendations دی جائے گی۔ اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ سوشل موبلائزرز اور انجنئیرز کو ہدایت کی کہ ان تمام اسکیموں کی ایگزیکیوشن کے وقت کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے معیار، پالیسی اور ڈیزائن کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔
Facebook Comments