شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان تحریک انصاف چترال ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے اراکین کے استعفٰی کے بعد تحصیل دروش کے کیبنٹ ارکان نے بھی استعفٰی دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف چترال ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے اراکین کے استعفٰی کے بعد تحصیل دروش کے کیبنٹ ارکان نے بھی استعفٰی دے دیا۔

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز) پاکستان تحریک انصاف چترال ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے اراکین کے استعفٰی کے بعد تحصیل دروش کے کیبنٹ ارکان نے بھی استعفٰی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی۔ٹی۔آئی چترال دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔دسمبر 2019 میں نظریاتی ورکروں کی رائے کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کیبنٹ تشکیل دے دی گئی تھی۔جس کے رد عمل میں ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے سات سینئر ارکان نے اپنے عہدوں سے احتجاجا استعفاء دے دیاتھا۔ان ارکان کا موقف تھا کہ کسی بھی غیر جمہوری طرز عمل کو جمہوریت پر ڈھاکہ تصور کیا جائے گا جسے انہوں نے ایک غیر جمہوری عمل قرار دے کر رد کردیا۔کئی مہنیے گزرنے کے باوجود کیبنٹ کو فعال نہیں کیا جاسکاجس کا نقصان صرف اور صرف پی۔ٹی۔آئی چترال کو ہوسکتا ہے جس کی بنا پر آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو چترال کی سطح پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانے کا خدشہ ہے۔اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے جنرل سیکریٹری نظریاتی ورکروں کو بائی پاس کرکے دروش کیبنٹ بنایا گیا۔ جس کی وجہ سے دروش کے کیبنٹ کے ارکان نے بھی احتجاجا اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔اگر اب بھی پی۔ٹی۔آئی چترال کو بچانا ہے تو ورکروں کو اہمیت دی جائے۔اور اس سلسلے میں مخلص سینئر عہدہ داروں کو میدان میں آکر مسئلے کا حل نکالا جائے۔تاکہ پارٹی ایک منظم اور حقیقی معنوں میں انصاف کا پارٹی کہلائے۔

پارٹی کے بہترین مفاد میں ذاتی انا اور کو ختم کرکے پارٹی کے پرانے ورکراور لیڈر وں پھر سے یکجا کرکرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے بغیر پارٹی کو منظم کرنا چترال کی سطح میں ناممکن ہے۔

Facebook Comments