شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جے آئی یوتھ رہنما ضیاء الاسلام کا صوبائی حکومت سے سکول کی بندش کے دوران فیسوں میں پچاس فیصد کمی اور وصول کردہ اضافی فیس کی واپسی کا مطالبہ

جے آئی یوتھ رہنما ضیاء الاسلام کا صوبائی حکومت سے سکول کی بندش کے دوران فیسوں میں پچاس فیصد کمی اور وصول کردہ اضافی فیس کی واپسی کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)تحصیل کونسل چترال کے سابق ممبر اور جے آئی یوتھ کے رہنما ضیاء  الاسلام نے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج میں اسٹوڈنٹس سے ٹیوشن فیس پرسرچارج کے نام بھاری جرمانے کی وصولی کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ادارے کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مارچ کے اوئل سے سکول بند ہے لیکن ٹیوشن فیس پراضافی رقم وصول کیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے اس دورانیے میں کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امداد پر چالو اور حکومتی عمارت میں قائم اس ادارے کی فیس ضلعے میں سب سے مہنگا ہیں۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سکول کا غیر ملکی خاتون پرنسپل حکومتی احکامات کو ہمیشہ پس پشت ڈالتی رہی ہے۔ انہوں نے سکول کی بندش کے دوران فیسووں میں پچاس فیصد کمی اوروالدیں سے وصول کردہ اضافی فیس کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!