شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال محمد قاسم کے پرسنل سیکریٹری شفیق الرحٰمن نے جو الزامات لگائے ہیں وہ من گھڑت، اور ذاتی عناد پرمبنی ہے۔ورکرز پی۔ٹی۔آئی چترال

چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال محمد قاسم کے پرسنل سیکریٹری شفیق الرحٰمن نے جو الزامات لگائے ہیں وہ من گھڑت، اور ذاتی عناد پرمبنی ہے۔ورکرز پی۔ٹی۔آئی چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)چیئرمین زکوۃکمیٹی چترال محمد قاسم کے پرسنل سیکریٹی شفیق الرحٰمن نے جو الزامات لگائے ہیں وہ من گھڑت، اور ذاتی عناد پرمبنی ہے۔پی۔ٹی۔آئی چترال کے ورکرزجن میں شاہد احمد،احسان اللہ، ضاء اللہ،صلاح الدین جانی اور عمران نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل بروز اتوار بوقت 10:46بجے صبح بتاریخ 12-07-2020کو تحریک انصاف یوتھ فورم ملاکنڈ ڈویژن کے استقبال کیلئے قا فلے کی شکل میں جب بکرآباد چیک پوسٹ پہنچے تو موقع پر ایک حولدار اور ایک سپاہی گاڑی نمبر 1028چترال جو کہ ضلعی زکوۃ کی گاڑی ہے کو چیک کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک شخص مسمی شفیق الرحٰمن سکنہ آٹانی گانی کو چلا رہاتھا۔ موقع پر ہم نے دیکھا کہ تلاشی کے بعد حولدار مذکورہ گاڑی میں بیٹھ کر تھا نے کی طرف چلاگیا۔ ہم نے ڈیوٹی پر مامور سپاہی سے وجہ پوچھنے پر بتایا کہ مذکورہ شخص کو تلاشی کے بعد تھا نہ لے جایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی ہمارے بارے میں جس بند ے نے یعنی شفیق الرحٰمن نے الزامات لگائے ہیں وہ من گھڑت، اور ذاتی عناد پرمبنی ہیں۔جس سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کے لئے ہم ہتک عزت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔نیز مذکورہ واقعے کا جوڈیشل انکوئری کرکے اصل معاملہ کے تہہ تک پہنچا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازین مسمی احمد بیگ سکنہ نا معلوم نے سوشل میڈ یا میں پارٹی کے جن رہنماؤں کے متعلق بیان دیا ہے ہمیں اس کے متعلق کو ئی علم نہ ہے اور ہم اس سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
ٓٓآخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کے بروز اتوار یعنی چھٹی کے دن سرکاری گاڑی کو ایک پرائیوٹ اور متعلقہ فر د کا چلانا کیا یعنی رکھتا ہے اور اس نسبت متعلقہ محکمے سے فوری تحقیقات کی جائے۔

Facebook Comments