شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی پی او چترال عبدالحی خان نے وادی کالاش بمبوریت کا دورہ کیا

ڈی پی او چترال عبدالحی خان نے وادی کالاش بمبوریت کا دورہ کیا

چترال (چترال آفیئرز رپورٹ ) نئے تعینات ڈی پی او چترال عبدا لحی خان (پی ایس پی) نے کالاش ویلی بمبوریت کا سرکاری دورہ کیا . علاقہ بمبوریت میں واقع پولیس سٹیشن کا معائینہ کیا، ایس اچ او بمبوریت نے

ڈی پی او چترال کو پولیس سٹیشن بمبوریت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تھانہ کے انسپکشن کے بعد علاقہ کے مشران سے ملاقاتیں کی ۔

 

 

عوامی فورم میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہا اور علاقہ کے مسائل سے اگاہ کیا ۔

ڈی پی او چترال نے پولیس سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!