شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہا ئی سکول چترال میں منعقد ہوا۔

انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہا ئی سکول چترال میں منعقد ہوا۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)مورخہ 17جولائی 2020 کو انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہا ئی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ جسمیں ائی ٹی اے کے ضلعی عہدیدران کے علاوہ ائی ٹی اے کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد تحصیل چترال کے لئے کا بینہ سازی کی گئ۔ عمران خان تحصیل صدر۔ برہان الدین سنیئر نائب صدر۔ سلطان محمد خان تحصیل جنرل سیکر ٹری ۔ نصیر الدین نائب صدر۔ محمد حکیم انفارمیشن سیکر ٹری۔ امیر الدین افس سیکر ٹری۔ محمد خالد فنانس سیکرٹری اور صلاح الدین جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ عبد الغنی صدر انصاف ٹیچر ایسو سی اشن لو ئر چترال نے نو منتخب تحصیل عہدیداروں سے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے صدر ITA لوئر چترال نے  کہا کہ انشا اللہ  مختلف کیڈرز کے اساتذہ کے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر اس ماہ کے اخر تک کرایے جائیں۔انہوں نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے اہم مسلے کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر جناب  وزیر ذادہ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ ایم پی اے وزیر ذادہ صاحب چترال کے اساتذہ کے دوسرے اہم مسائل حل کرنے میں اسی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!