شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال ضلعی انتظامیہ کا عوامی شکایات پر مستوج اوراس کے گردونواح میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اپرچترال ضلعی انتظامیہ کا عوامی شکایات پر مستوج اوراس کے گردونواح میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اپرچترال(نمائندہ چترال آفیئرز)ڈپٹی کمشنر اپر  چترال شاہ سعود کی ہدایات پر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تحصیلدار مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ مستوج کے ہمراہ مستوج اور اس کے ملحقہ بازاروں  کا دورہ کیا اور متعدد گرانفروشوں اور زائدالمیعاد اشیاء خوردنوش رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کوروناء وائرس کی روک تھام سے متعلق SOPs کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔ دوران معائنہ انہوں نے تمام کاروباری حضرات کو  دوران لین دین ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مستوج روڈ بمقام تاؤ میں جاری کام کا بھی جائزہ لیا  اور کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری کام کرنے کے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

Facebook Comments