شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی ٹی آئی کالاش ویلی رمبور کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ رمبور میں منعقد

پی ٹی آئی کالاش ویلی رمبور کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ رمبور میں منعقد

چترال (محکم الدین) پاکستان تحریک انصاف کالاش ویلی رمبور کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ رمبور میں منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وادی کے باسیوں کی زندگی میں بہتری لانے اور وسائل کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ کالاش ویلی رمبور میں بنجر آراضی بہت بڑی مقدار موجود ہے جن کیلئے نہریں تعمیر کرکے انہیں آباد کیا جا سکتا ہے۔ اور نئی قابل کاشت آراضی سے مختلف فصلوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اخروٹ،لوبیا اور انگور کی پیدوار سے بھاری آمدنی حا صل کی جا سکتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف وافر مقدار میں مال مویشیوں کیلئے چارہ پیدا کرکے ان کی افزائش میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا و چیر مین ڈیڈک وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی محمود خان نے کالاش ویلیزکی ترقی کیلئے انہیں دس کروڑ کے فنڈ دیے ہیں۔ اس فنڈ کا کچھ حصہ ان نہروں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شامل کارکنان نے نہروں کی نشاندہی کی ہے اور کچھ پرانی نہروں کی مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف این جی اوز پبلک ہیلتھ کے ساتھ واٹر سپلائی سکیمز کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان سکیموں کے خاطر خواہ نتائج بر آمد نہیں ہو رہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!