شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / AKSHP کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں بنیادی سہولیات سے آراستہ وارڈزانتظامیہ کے حوالہ

AKSHP کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں بنیادی سہولیات سے آراستہ وارڈزانتظامیہ کے حوالہ

اپرچترال (نمائندہ چترال آفیئرز)ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود نے کہاہے کہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال میں کروناوائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے یہی وجہ ہے کہ بونی میں 28،مستوج اورگرم چشمہ میں 20،20بیڈزپرمشتمل جدیدایمرجنسی رسپانس سینٹربنایاہے جہاں مریضوں کا مفت علاج ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی جاری ہے جوکہ قابل تحسین ہے۔

 

 

وہ پیر کے روز اے کے ایچ ایس پی کی جانب سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں کرونا وائرس کے میل فیمل مشتبہ مریضوں کیلئے دو وارڈز میں 12بیڈز،فوم،کمبل،رضائی،پردے اوردوسرے متعلقہ سامان سے آراستہ وارڈ زکے حوالگی کے موقع پر علاقے کے عمائدین، ہسپتال اسٹاف ودیگر شرکا ء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل انھوں نے فیتہ کاٹ کروارڈز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 

 

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال مشکل کی اس گھڑی میں سب سے آگے بڑھ کر ذات پات، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کرعوام کو کرونا وائرس جیسی مہلک وبا ء سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ طبی امداد میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہا ہے۔ او ر ساتھ سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی ای کے ایچ ایس پی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اور ان کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال،میڈیکل سینٹرز، لیبارٹریز، ایمبولینسز، طبی عملے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ٹیم جس میں مرداورخواتین شامل ہیں طبی سہولیات پہنچانے میں ہروقت مصروف عمل نظر آرہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اپرچترال پوری ٹیم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 

اس موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ چترال میں آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کی موجودہ خدمات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ابتدائی اور ثانوی سطح پر بھی کووِڈ19- کے مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکیں۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) اورصحت کے عالمی ماہرین نے بھی آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے طبی عملے کو کووِڈ19- کے علاج کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ19- کے لیے خدمات،30 بنیادی ہیلتھ سینٹروں، 3 کمپری ہینسو ہیلتھ سینٹرز اور چترال میں واقع ایک میڈیکل سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کی پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسزمیں کسی تعطل کے بغیر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔اسی طرح، آغا خان میڈیکل سینٹربونی بھی تمام طبی یونٹس کسی تعطل کے بغیر سیکنڈری کیئر سروسز فراہم کر رہا ہے۔ اِن خدمات میں متعدد اسپشلائزڈ خدمات مثلاً ڈاکٹر سے مشاورت اور ٹیلی میڈیسن کی سہولتیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان نے حکومت اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اپنے عملے کے ذریعے، جن میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں،کووِڈ19- کے حوالے سے آگاہی میں بھی اضافہ کیا ہے۔بنیادی سطحوں اور مختلف فورموں پر، متعدد سرگرمیوں بھی منعقد کی گئی ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں موجود آبادیوں سمیت کمیونٹیز کو بھی اہم معلومات فراہم کی جا سکیں اورکووِڈ19- سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

 

 

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹر فرمان ولی،فوکل پرسن اپرچترال ڈاکٹرسردارنواز،فوکل پرسن آغاخان ہیلتھ سروس چترال انواربیگ،اے کے ایچ ایس پی کے قدرلنساء اوردیگرموجودتھے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!