شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دروش پولو گراؤنڈ میں کنواں کا افتتاح اور لشٹ شیشی کے 64 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

دروش پولو گراؤنڈ میں کنواں کا افتتاح اور لشٹ شیشی کے 64 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

دروش(نمائندہ چترال آفیئرز)منگل کے روز فلاحی اور آمدادی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے جنرل سکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین نے دروش پولو گراؤنڈ ایریا میں  ایک خیراتی عوامی کنواں کاسنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔اس کے بعد اُنہوں نے شیشی دروش گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں اپنی جانب سے علاقے کے 64 غریب مستحق خاندانوں میں  حسب توفیق راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے صدر ارشاد مکرر۔ایڈیشنل سکرٹری بہرام سید یوسفزئی۔سینئر رہنما شاہ نواز خان،مہترژاؤ محمد اسماعیل اور علاقے کے بزرگ و نوجوان کثیر تعداد میں  موجود تھے۔جنرل سکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین نے اس موقع پر کہا کہ میں راشن تقسیم کرکے سیاست کرنا نہیں چاہتا بلکہ غریب مستحق خاندانوں کی مدد اور  خدمت کر رہا ہوں جو کہ موجودہ حالات میں ایک عظیم عبادت ہے۔انشاء اللہ ائندہ بھی اپنی خدمت جاری رکھیں گے۔اخر میں عمائدین علاقہ نے فیصل صلاح الدین اور ان رفقاء کار کا شکریہ ادا کیا اسی طرح یہ پررونق تقریب اپنی اختتا م کو پہنچا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!