شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / علاقہ کیسو دروش کیلئے 94.243 ملین روپے پائپ لائن کیلئے مختص ہونے پر علاقے میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔نثار دستگیر

علاقہ کیسو دروش کیلئے 94.243 ملین روپے پائپ لائن کیلئے مختص ہونے پر علاقے میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔نثار دستگیر

دروش (نمائندہ چترال آفیئرز) گذشتہ دنوں اخبار میں علاقہ کیسو کے پائپ لائن کی ٹینڈر کی خبر ملتے ہی علاقہ میں جشن کا سماں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نثار دستگیر نے کہا ہے  کہ ہم اہلیان کیسو اللہ و تبارک تعالیٰ کے نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ علاقے کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ پاکستان بننے سے علاقہ کیسو میں پینے کی پانی کا شدید مسئلہ تھا۔ اب چونکہ عمران خان کی حکومت میں چترال میں مختلف ترقیاتی کام کی مد معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے خطیر رقم مختص کیے گئے ہیں جن میں علاقہ کیسو کے پائپ لائن کیلئے 94.243ملین روپے کا خطیر رقم مختص ہوئے۔جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران انشا اللہ حل ہو جائے گا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!