شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال، بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔

چترال، بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) مروئے پائین کی رہائشی رحمت جہان ولد غلام جلیل نے بے روزگاری  اور عید الاضحی کے موقع پر بیوی اور بچوں کی خریداری کی فرمائش پوری نہ ہونے کی وجہ سے زندگی سے خلاصی حاصل کرلی اور اپنے آپ کو پہاڑی سے گراکر موت کو گلے لگالیا۔ گاؤں کے ایک معروف سماجی شخصیت مقصود علی نے بتایاکہ جوانسال رحمت جہان عرصہ دراز سے بے روزگار تھے اور گھریلو اخراجات پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان حال زندگی گزار رہے تھے۔ وہ چار بچوں کا باپ اور واحد کفیل تھے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!