شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال،پرائز ریویو کمیٹی کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منعقد

اپر چترال،پرائز ریویو کمیٹی کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منعقد

اپرچترال(نمائندہ چترال آفیئرز)بدھ 22جولائی کو  پرائز ریویو کمیٹی اپرچترال کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر  چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو, ڈی ایف سی اپر چترال، ٹی،ایم،او مستوج،موڑکہو/تورکہو، تحصیلدار مستوج، اے،ایف،سی مستوج، اور صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی نے شرکت کیں۔  میٹنگ بلانے کا مقصد اٹا، چینی، گوشت اور چکن کی ہر ممکن دستیابی اور ان غذائی اجناس کے نرخوں کے ساتھ ان کے ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنا تھا۔ میٹنگ کے آغاز میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے جملہ شراکاء میٹنگ کے ساتھ ذاکر محمدزخمی سیکرٹری بازار یونین بونی کے خاندان کے افراد کی ایثال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جوکچھ روز قبل روڈ ایکسڈنٹ میں جان بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد اے،ڈی،سی اپر چترال نے ڈی ایف سی اپر چترال اور صدر بازار یونین بونی کو اٹا اور چینی کے موجود اسٹاک اور ان کے موجودہ قیمتوں سے متعلق شراکاء کو بریف کرنے کا کہا تو اس کے جواب میں ان دونوں نے شراکاء کو بتایا کہ آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے اور سرکاری نرخ پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ ان غذائی اجناس کی دستیابی اور ریٹ سے متعلق ضلعی انتظامیہ اور عوام الناس کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور ان اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بھی نہیں کی جائے گی۔ اے،ڈی،سی اپر چترال نے اے سی/اے اے سیز/ڈی ایف سی/اے ایف سی ایس اپر چترال کو روزانہ کی بنیاد پر ان اشیاء خوردنوش کی قیمتوں، دستیابی اور معیار سے متعلق بازار چیکنگ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شراکاء نے اس سے متعلق اپنے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!