شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / موجودہ سلیکٹیڈ حکومت چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے روڈ کو تبدیل کرکے سوات ایکسپریس وے بنانا چاہتی ہے۔سلیم خان کی پریس کانفرنس

موجودہ سلیکٹیڈ حکومت چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے روڈ کو تبدیل کرکے سوات ایکسپریس وے بنانا چاہتی ہے۔سلیم خان کی پریس کانفرنس

پشاور(چترال آفیئرز)بدھ 22جولائی کو پریس کلب میں انجینئر فضل ربی جان نائب صدر پی پی پی اور  قاضی فیصل انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی چترال لوئر کے مدیعت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سابق صوبائی وزیر و صدر پی پی پی چترال لوئر سلیم خان نے کہا ہے۔ کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے روڈ کو تبدیل کرکے سوات ایکسپریس وے بنانا چاہتی ہے۔ جوکہ ملاکنڈ ڈویژن کے چار اضلاع، لویر دیر، اپر دیر، لویر چترال اور اپر چترال کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے ایماء پرہو رہا ہے۔ موجود حکومت سوات کیلئے الگ ایکسپریس وے بنالے ہمارا کوی اعتراض نہیں مگر چار اضلاع کے 20 لاکھ ابادی کو یکسر محروم رکھنا کوئی انصاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے کو بحال نہیں رکھا تو عید کے بعد چاروں اضلاع کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے تو اس وقت حکومت کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

 

Facebook Comments
error: Content is protected !!