شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / میرے بھائی نے خودکشی نہیں کی بلکہ ناگہانی طور پر گہری کھائی میں گرکر شہادت کا رتبہ پایا۔خوش جہان کی خودکشی خبر کی تردید

میرے بھائی نے خودکشی نہیں کی بلکہ ناگہانی طور پر گہری کھائی میں گرکر شہادت کا رتبہ پایا۔خوش جہان کی خودکشی خبر کی تردید

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) مروئے پائین میں بدھ کے روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے رحمت  جہان ولد غلام جلیل کے بڑے بھائی خوش جہان ولد غلام جلیل نے جمعرات کے روز ایک تردیدی بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی نے بے روزگاری، غربت اور افلاس کے ہاتھوں خودکشی نہیں کی بلکہ ناگہانی طور پر گہری کھائی میں گرکر شہادت کا رتبہ پایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس ذریعے سے ان کے بھائی کی موت کی خبر کو غلط رنگ دے کر شائع کیا گیا، وہ ناقابل اعتبار شخص ہے اور میرے خاندان کے ساتھ رنجش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک شخص بیک وقت ورکوپ (تورکھو)اور مروئے میں 100جریب سے زیادہ زرعی اراضی کا مالک اور بینک اکاونٹ ہولڈر ہو، کیسے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشی کرسکتا ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!