شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں تجار برادری کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں تجار برادری کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اپر چترال(چترال آفیئرز)اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں تجاربرادری نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔تجار برادری کا موقف تھا کہ اپرچترال کی ضلعی انتظامیہ بازارکے  دکانداروں کو غیر ضروری کارونا ٹیسٹ کرانے پر مجبور اوربے جا پریشان کررہے ہیں۔

اس موقع پر صدرتجار یونین بونی شفی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او اور ڈی ایس پی اپنی پراگرس رپورٹ کے لئے آئے روزدکانداروں کا بلاوجہ کارونا ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں تو دیگر اضلاع سے آئے ہو ئے ہاتھ ریڑھی اور سبزی فروش والوں کی کارونا ٹیسٹ کروادیں۔۔۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ تجار برادری کو کارونا ٹیسٹ کرانے پر مجبور اور بلاوجہ تنگ کیا گیا تو پورے بازار میں شٹرڈاؤن ہوگااور حالت خراب ہونے کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ڈی ایچ او پر عائد ہوگی۔

Facebook Comments