شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا عامر لطیف کا دورہ چترال، اکتوبر تک انفراسٹرکچروں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے افسران پر زور

سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا عامر لطیف کا دورہ چترال، اکتوبر تک انفراسٹرکچروں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے افسران پر زور

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا عامر لطیف نے ہفتے کے  روز چترال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ڈی سی آفس میں مختلف محکمہ جات کے افسران سے گولین میں گزشتہ دنوں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے آنے والی سیلاب کے نتیجے میں انفراسٹرکچر وں کی بحالی کے بارے میں بریفنگ لے لی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اکتوبر تک انفراسٹرکچروں کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مزید تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈی سی چترال نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ اس سے قبل سیکرٹری ریلیف متاثرہ گاؤں کو ضلعے کے دیگر حصوں سے ملانے والی را بطہ سڑک کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور اس کی جلد بحالی کی تاکید کردی۔ بعدازاں وہ ریسکیو 1122کے ضلعی دفترکا وزٹ کیاجہاں ڈسٹرکٹ افیسر نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ریسکیو 11222کا چاق وچوبند دستے نے سیکرٹری ریلیف کو سلامی دی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!