شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال،واپڈا کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

چترال،واپڈا کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)واپڈا کا سفید جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا مارچ2020میں واپڈا نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اعلان کیا تھا کہ صارفین بجلی کے بلوں میں 3مہینوں کے لئے رعایت دی جائے گی،اپریل اور مئی میں جو بل آئے ان پر لکھا تھا کہ بجلی کا بل جمع کرنے کی ضرورت نہیں،ناٹ ٹو بی پیڈ کاپول اُس وقت کھل گیا جب جون اور جولائی کے بلوں میں وہی رقم دگنی کرکے ڈال دی گئی اگر 600روپے جمع کرنے کی ضرورت نہیں تھی تو وہ رقم اب 1500اور 1800کرکے بھیجی جارہی ہے ساتھ ہی واپڈا کے اہلکار گلی محلوں اور بازاروں میں پھر کر صارفین سے نقد وصولی پر زور دیتے ہیں۔پیسکو کے اہلکاروں نے اس کو بھتہ کا درجہ دیدیا ہے اور بھتہ نہ ملنے پر بجلی کاٹ دیتے ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!