شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میں دروش میں تقریب

عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میں دروش میں تقریب

چترال (چترال آفیئرز ) عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا ایک سادہ مگر پروقار تقریب اتوار کے دن ضلعی نائب صدر غلام احد کے رہائش گاہ ہر منعقد ہوا -تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبران ضلعی عہدیداران, کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس نے غلام احد کے گھر پر پارٹی پرچم لہرایا اور کارکنوں میں لال جھنڈیاں تقسیم کی اور ان کے حوصلے بڑھاے.۔ تقریب میں لال جھنڈے کے دن کو پرجوش طریقے سے منانے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا. تقریب میں ملی مشرسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا آظہار کیا گیا. تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور پارٹی کی ترقی کے لے دعا مانگی گء.تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے لے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شبھیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Facebook Comments