شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ریشن ،کوراغ اور بونی بازار میں گرانفروشوں، کے خلاف بھر پور کاروائی کیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ریشن ،کوراغ اور بونی بازار میں گرانفروشوں، کے خلاف بھر پور کاروائی کیا۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ   شگفتہ سرور، ریاض احمد، سلیم اللہ ایوبی اور ظفر علی اے،ایف،سی فوڈ نے ریشن بازار،کوراغ بازار اور بونی بازار میں گرانفروشوں، چکن فروشون، سویٹس شاپس اور سبزی فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کیا۔ متعدد دکانداروں کو صفائی کی ابتر صورتحال، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے، دکانوں کے اندر نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر ان کے خلاف ایف، ائی،ار درج کرنے کے لئے متعلقہ تھانوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا اور جملہ کاروباری حضرات کو منافع خوری اور گرانفروشی سے باز رہنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے گئے۔ انہون نے پیٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا اور پیٹرول اور ڈیزل کے گیج بھی چیک کئے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!