شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈاکٹروں کے لئے مختص رہائشی کوارٹروں کو غیر متعلقہ لوگوں سے خالی کرواکر ڈاکٹروں کو الاٹ کی جائے۔ڈاکٹر ایسوسی ایشن چترال

ڈاکٹروں کے لئے مختص رہائشی کوارٹروں کو غیر متعلقہ لوگوں سے خالی کرواکر ڈاکٹروں کو الاٹ کی جائے۔ڈاکٹر ایسوسی ایشن چترال

چترال(چترال )ڈاکٹر ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے شروع سے لیکر اب تک فرنٹ لائن میں کام کر نے والے ڈاکٹروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جارہاہے۔قرنطینہکے دوروں سے لیکر اسولیشن تک پھر کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے تک سارے کام ڈاکٹروں نے بخوبی سرانجام دئیے۔چترال میں ایسا واحدڈاکٹر موجود ہے جس نے بونی،دروش،کوغذی سارے جگہوں میں جاکر اسٹاف کو ٹرین بھی کیا اور گھر گھر جاکر نمونے بے لیے۔جوپانج مہینوں سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے رہائشی کوارٹرکا مطالبہ کرتا آیا ہے لیکن اُنہیں کوارٹر مہیا کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے۔

Facebook Comments