شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دروش،سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

دروش،سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

چترال (نمائندہ چترال) لویر چترال کے دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ چترال پولیس کے مطابق سویر گاؤں کا باشندہ سید حکیم نے پولیس اسٹیشن دروش میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے چھوٹا بیٹا محمد جنید خان (عمر 22سال)نے گھریلو نوعیت کی تنازعے پر غصے کے عالم میں ان کے بڑے بیٹے سرور خان (عمر 24سال) پر حملہ کیا جس سے وہ لہولہان ہوگئے اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچادئیے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!