شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سرکاری اداروں میں ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے بیچارے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے سرکاری اداروں میں موجود ملازمت پیشہ افراد کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔مسلم لیگ ن چترال کے سینئر پارٹی رکن میر منیر

سرکاری اداروں میں ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے بیچارے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے سرکاری اداروں میں موجود ملازمت پیشہ افراد کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔مسلم لیگ ن چترال کے سینئر پارٹی رکن میر منیر

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)چترال کے سرکاری اداروں میں ملازمین کی نا اہلی کی وجہ سے بیچارے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے سرکاری اداروں میں موجود ملازمت پیشہ افراد کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔مسلم لیگ نون چترال کے سینئر پارٹی رکن میر منیر نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے سرکاری اداروں ملازمین کی نا اہلی کی وجہ سے بیچارے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے سرکاری اداروں میں موجود ملازمت پیشہ افراد کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک شہری اپنے کسی کام کے سلسلے میں جب کسی سرکاری دفتر میں جاتا ہے تو سرکار کے ملازمین سرکاری عمارت میں دیٹوٹی سر انجام دینے کے بجائے اپنی کرسی پر موجود نہیں ہوتے یا اگر موجود بھی ہوں تو شہریوں کے ساتھ ان کا رویہ بہت برا ہوتا ہے۔انتظامیہ کو چاہیے کہ سرکاری ملازمین کی خبر لے اور ان کا قبلہ درست کیا جائے کیونکہ شہریوں کو سرکاری ملازمین کی جانب سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔اگرسرکاری ملازمین حکومت کے خلاف احتجاج کرنے چاہتے ہیں تو کھلم کھلا احتجاج کریں۔۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!