شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تریچ میر ڈرائیورز یونین نے عبوری کابینہ کا اعلان کردیا، حاجی محمد یوسف مرکزی صدر مقرر

تریچ میر ڈرائیورز یونین نے عبوری کابینہ کا اعلان کردیا، حاجی محمد یوسف مرکزی صدر مقرر

چترال (نمائندہ چترال آفیرز) تریچ میر ڈرائیورز یونین ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری انیس الدین نے یونین کی عبوری کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے حاجی محمد یوسف کو مرکزی صدر، میر عجم خان کو تحصیل لوٹ کوہ اور ممتاز علی خان کو دروش تحصیل کو صدر مقرر کردیا ہے جوکہ تین ماہ کے اندر الیکشن منعقد کریں گے۔ عبوری کابینہ کے ارکان حاجی یوسف، ممتاز علی خان اور میر عجم کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ کی مدت 10اکتوبر کو ختم ہورہی ہے اور یونین کے آئین کے مطابق تین ماہ قبل عبوری کابینہ تشکیل دی جاتی ہے جوکہ اس عبوری دور میں یونین کے انتظامات چلاتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ڈرائیور برادری سے متعلق تمام امور کے بارے میں آئندہ کے لئے اس کابینہ کے ساتھ رابطہ کرے جوکہ ڈرائیوروں کا نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر میں تحصیل میونسپل کمیٹی کا ایک ہی منظور شدہ اڈہ ہے جس کے بغیر بھی غیر قانونی اڈے قائم ہیں اور ان غیرقانو نی اڈہ کے مالکان نے حکومتی شیڈول ریٹ سے ذیادہ کرائے بٹور کر عوام پر بھی بوجھ ڈال رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس بارے میں اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے غیر قانونی اڈوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیور رہنما انیس الدین نے کہاچترال پہاڑی علاقہ ہے جوکہ سال میں چار مہینے برف اور کیچڑ سے ڈھکی رہتی ہے اور یہاں رکشے نہیں چل سکتے لیکن بعض افراد نے رکشا سروس شروع کردیا ہے جس سے ٹیکسی مالکان بے روزگار ہوگئے ہیں اس لئے رکشا سروس کو بھی فوری طور پر بند کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن 2018ء میں ڈرائیور برادری نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دی تھی لیکن ابھی تک ان کے معاوضے نہیں ملے ہیں جوکہ28لاکھ روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ معاوضے ادا نہ ہوئے تو ڈرائیور اگلے الیکشن میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے اور قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے اپر دیر اور چترال سے مستوج گاؤں کا فاصلہ برابر یعنی 110کلومیٹر ہے لیکن چترال سے دیر کرایہ 1000روپے اور چترال سے مستوج 550روپے ہے جوکہ اس علاقے کی غریب ڈرائیوروں پر ظلم ہے اور اس کرائے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور میں بھی چترال کی غیر قانو نی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments