شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لوٹکو،پی ٹی آئی پارٹی کارکنان کا اجلاس، ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں لٹکوہ کو نظراندازکرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار

لوٹکو،پی ٹی آئی پارٹی کارکنان کا اجلاس، ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں لٹکوہ کو نظراندازکرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار

چترال (چترال آفیئرز) پی ٹی آئی کے لوٹ کوہ، کریم آباد اور ارکاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان  کا اجلاس پارٹی کے لیڈر شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ پارٹی کے مختلف امور کے حوالے سے  منعقدہوا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کے علاوہ اسرار الدین رومی اور میر عجب شاہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر کریم آباد،شغور اور گرم چشمہ کے مختلف سینئرپارٹی ورکروں سے ٹیلی فونک مشاورت بھی ہوئی اور اس بات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ایک نظریاتی اور میرٹ پر یقین رکھنے والی پارٹی ہونے کے باوجود چترال میں ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں جس طرح لٹکوہ کو نظرانداز کیا گیا وہ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے۔ اجلاس میں تینوں یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ورکروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان یونین کونسلوں میں پارٹی ورکرز موجودہ ڈسٹرکٹ کابینہ سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ اسی کابینہ کے صدر اور سیکرٹری سات مہینہ گزرنے کے باوجود نہ اپنے ناراض ساتھیوں کو منانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی تحصیل اور یو سی سیٹ اپ بنانے کا ان کو خیال آگیا ہے جوکہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایسی کابینہ کے ساتھ اب آگے کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی یہ فیصلہ کیا گیا ک10محرم الحرام کے بعد تینوں یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!