شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترالی طالبعلم کا اعزاز،اظہر اللہ خان ساجد نے جامعہ پشاورسے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔

چترالی طالبعلم کا اعزاز،اظہر اللہ خان ساجد نے جامعہ پشاورسے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔

چترال (ارشاد اللہ شادؔ سے) اظہر اللہ خان ساجد بکرآباد لوئر چترال نے جامعہ پشاور (University of Peshawar)میں ڈیپارٹمنٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز(Department of peace & conflict studies)سے اپنے مقالے بعنوان ”پس تنازعہ سوات میں سیاحت کے ذریعے معاشرتی و معاشی ترقی کے بارے میں عوامی تاثرات“ (Public perception of post conflict socio-economic development through tourism in swat)کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔ انہوں نے اپنے اس کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ یاد رہے طالبعلم اظہر اللہ ساجد ریٹائرڈ انسپکٹر غلام نبی آف بکرآباد کے فرزند ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!