شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ریشن کیلئے اسٹیل پل چترال پہنچ گیا، وزیراعلی کل گولین اور ریشن کا دورہ کرینگے

ریشن کیلئے اسٹیل پل چترال پہنچ گیا، وزیراعلی کل گولین اور ریشن کا دورہ کرینگے

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کل ہفتہ کے دن ایک روزرہ سرکاری دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے ساتھ گولین اور ریشن کا بھی وزٹ کریں گے ۔ گولین میں ڈی سی چترال لوئیر نوید احمد جبکہ ریشن میں ڈی سی اپر چترال شاہ سعود ان کو حالیہ سیلاب بارے بریفنگ دیں گے ۔ وزیراعلیٰ کے آمد سے توقع ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ مختلف علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد کے ساتھ حفاظتی پشتوں، پلوں ودیگرتنصیبات کیلئے خاطرخواہ فنڈز دینے کا بھی اعلان کریں گے ۔ ریشن میں وزیراعلیٰ متاثرین میں امدادی چیک کی تقسیم بھی متوقع ہے ۔

جبکہ علاقے کے عوام محفوظ مقامات پر مستقل طور پر منتقلی کی مطالبے کے ساتھ مختلف ایریگشن چینلوں اور ابپاشی اسکمیوں کی بحالی کے ساتھ بونی مستوج شندور روڈ کی تعمیر کا بھی مطالبہ کریں گے ۔دریں اثنا ریشن میں تنصیب کیلئے پاک آرمی کی اسٹیل پل چار ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچا دیا گیا ہے جنھیں ریشن پہنچاکر کل تنصیب کا کام شروع کیا جائیگا۔

 

Facebook Comments
error: Content is protected !!