شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد,لوگوں نے مختلف عوامی مسائل کے انبار لگادئیے

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد,لوگوں نے مختلف عوامی مسائل کے انبار لگادئیے

 

اپر چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) ڈی،سی آفس اپر چترال میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کے زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ذوالفقار تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کے علاوہ سربراہان جملہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور کثیر تعداد میں عوام الناس نےشرکت کیں۔ اس موقع پر لوگوں نے مختلف عوامی مسائل کے انبار لگادئے۔جس کی بابت کمشنر نے متعلقہ سربراہان محکمہ جات کو فوری توجہ طلب مسائل کو موقع پرحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مذید برآں کمشنرنے تمام عوامی مسائل کو ایوان اقتدار کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے کی یقین دھانی کرادی۔ انہوں نے تمام سربراہان ادارہ جات کو اپنے اپنے سٹیشنوں پہ حاضر رہتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ انتظامی آفیسران کو اپنی زمہ داریاں و اختیارات قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفاد عامہ میں بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی تاکید کی۔تاکہ انتظام انصرام/ امن عامہ و عوامی مفاد کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیا جائے۔ آخر میں لوگوں نے کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے ان کے جائز مطالبات سن لئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کی۔

Facebook Comments