شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں بروغل گلیشئر خطرناک حد تک سرک گیا

چترال میں بروغل گلیشئر خطرناک حد تک سرک گیا

چترال ( چترال آفیئرز) چترال میں بروغل گلیشئر خطرناک حد تک سرک گیا۔ گلیشئر کا تمام حصہ دریا تک آ گیا۔پورا علاقہ خطرے سے دو چار ہو گیا ہے۔ مقامی لوگ شدید پریشانی کے عالم میں ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مدد کے منتظر بھی ہیں۔رواں ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ چترال میں گلئشیر پھٹنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے لاکھوں افراد کی زندگی خطرے میں ہیں۔ چترال کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے خدشات کے پیش نظر گلیشیئر کے زیریں علاقوں میں مقیم لاکھوں آبادی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔مالاکنڈ ڈویژن میں 700 گلیشیئر،45 انتہائی خطرناک ہیں۔ گلیشیئر پھٹنے سے چترال کی نصب آبای کا زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔گلیشیئر پھٹنے سے انفرا سٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

Facebook Comments