شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی اپر چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری چیپس اورمضر صحت کھانے پینے کے اشیاء کے خلاف بھرپور کارروائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی اپر چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری چیپس اورمضر صحت کھانے پینے کے اشیاء کے خلاف بھرپور کارروائی۔

اپر چترال(چترال آفیئرز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعودکے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اپر چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری چیپس اورمضرصحت کھانے پینے کی اشیاء کےخرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف زبردست کارروائی کی۔

انہوں نے متعدد دکانداروں پرغیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پربھاری جرمانہ عائد کیا اور کثیر تعدادمیں غیر معیاری چیپس تلف کئے اوردکانداروں کو آئندہ اس طرح کے غیر معیاری چیپس کی خرید و فروخت سے باز رہنے کے حوالے سے سخت ترین احکامات دیئے ۔

 

Facebook Comments