شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین /  پاک افغان صنعتی نمائش  سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ سرتاج احمد خان

 پاک افغان صنعتی نمائش  سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ سرتاج احمد خان

پشاور(چترال آفیئرز) پاکستان اور افغانستان کے بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے پاک افغان صنعتی نمائش پشاورایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا او بزنس کمیونٹی کو قریب لانابرادر ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ 21ویں صدی جنگ کا نہیں ٹریڈ کا ہے وہی ممالک کامیاب ہونگے جس کے ہاتھ میں تجارت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اورسارک چیمبرزآف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی نے پاک افغان ٹریڈ ایکسپوپشاور کے تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان، ڈائریکٹر مفتی مظہر، ایونٹ منیجر عقیل کیانی، ڈیزاینر فہیم گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حاجی غلام علی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے پاکستان افغانستان تجارت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، صنعت وتجارت کے فروغ سے روزگار بڑھے گا اور دونوں برادر ممالک سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہی ہے اور 30 سال قبل امریکہ اور چین ایک دوسرے کے دوست تھے لیکن آج حریف بنے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان تجارت کو بڑھانے کے لئے دونوں برادر ممالک ایک دوسرے بزنس کمیونٹی کو مواقع فراہم کرے اور بزنس کمیونٹی ایک دوسرے کے قریب آنے سے لوگ قریب آجائینگے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ی کے نیک شگون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان ٹریڈ ایکسپو پشاور سے صنعتی، زرعی سمیت دیگر شعبوں کے پراڈکٹ نمائش میں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر افغان کمرشل اتاشی محمد فوادارش نے کہاکہ افعانستان کے صنعتی، زرعی سمیت چھ شعبوں کے پراڈکٹ صنعتی نمائش میں لائی جائے گا اور افغان چیمبرز سے وابسطہ بزنس کمیونٹی اس میں بھرپور شرکت کرینگے جبکہ افغان انڈسٹری وزیرپاک افغان ٹریڈ ایکسپو کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان ٹریڈ ایکسپو سے صنعتی وتجارتی روابطہ بڑھنے کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے تعلقات استوار ہوجائینگے۔ اس موقع کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا سرتاج احمد خان نے کہاکہ صنعتی نمائش میں دونوں ہمسایہ ممالک کے 30،30 سٹال پر صنعتی وزرعی پراڈکٹ کے لئے مختص کردیاہے جبکہ روایتی کھانے، کلچرل شو بھی منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی نمائش سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

 

Facebook Comments