شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جلد چترال کا دورہ کریں گے۔۔سرتاج احمد

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جلد چترال کا دورہ کریں گے۔۔سرتاج احمد

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز) سارک کا ایک نمائندہ وفد نے گزشتوں دنوں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں سارک کے چیئرمین افتخارعلی ملک اورڈپٹی چیئرمین سارک سنیٹر غلام علی اور پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کی کوارڈنیٹر و پی ٹی آئی کے رہنما سرتاج احمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سارک امور کے علاوہ چترال کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جس میں شاہ سلیم اور آرندو بارڈر کھولنے کے حوالے سرتاج احمد نے انھیں بریفنگ دی۔ وزیرخارجہ نے متعلقہ حکام کو دونوں بارڈر کھولنے کے حوالے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے چیمبر آف کامرس کی طرف سے اسطرح کے کاموں میں دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اندوروں ملک کاروبار کو ترقی دینے اور ملک میں خوشحالی کے ساتھ سارک ممالک کے ساتھ بھی تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ سرتاج ااحمد خان نے وزیرخارجہ کو چترال آنے کی دعوت دی جس سے انھوں نے قبول کی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!