شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / محمد اسحق صدر ورکشاپس کی طرف سےمیرے خلاف دیاگیا اخباری بیاں منگھڑت اور بے بنیاد ہے.قاضی محمد نسیم

محمد اسحق صدر ورکشاپس کی طرف سےمیرے خلاف دیاگیا اخباری بیاں منگھڑت اور بے بنیاد ہے.قاضی محمد نسیم

چترال (چترال آفیرز)قاضی محمد نسیم  سیکٹری اطلاعات جی یو آئی لویر چترال نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محمد اسحق صدر ورکشاپس کی طرف سےمیرے خلاف دیا گیا اخباری بیاں منگھڑت اور بے بنیاد ہےانہوں نے کہا کہ سترہ ستمبر پریڈ گراونڈ ضلع چترال میں ختم نبوت جلسہ اسٹیج پر محمد اسحاق کو دیکھا ہے نہ میرا انکے ساتھ کوئی منہ ماری ہوئی، مجھے محمد اسحق کا بیان میرے خلاف ایک سازش لگتا ہے جو کہ میرے بعض مخالفین کی طرف سے بے بنیاد طور پر بنایا گیا ہے جسے میں مسترد کرتا ہوں اور ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہوں اور بوقت ضرورت استعمال کرسکتا ہوں

Facebook Comments