شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پانچ دن کے اندر خودکشی کا تیسرا واقعہ۔۔۔ریسکیو

چترال میں ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پانچ دن کے اندر خودکشی کا تیسرا واقعہ۔۔۔ریسکیو

لوئر چترال میں ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پانچ دن کے اندر خودکشی کا تیسرا واقعہ۔۔۔ریسکیو

 

چترال (چترال آفیئرز)  لوئر چترال کے مقام بختولی چترال سے تعلق رکھنے والی سکینہ بی بی زوجہ فیروز خان نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 25ستمبر کو دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا،ڈیڈ باڈی لوئر چترال کے مقام بلپھوک کے نزدیک کھنیسغیر میں نظر آنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور اور ڈیڈ باڈی کو دریائے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، گزشتہ 5 دنوں میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے.جبکہ اس سے پہلے اورغوچ  سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی خونزہ زوجہ حیات جوکہ 23 ستمبر کومبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگادی تھی، اسی طرح اپر چترال کے چرون سے تعلق رکھنے والی ایک اور بیٹی حوریہ دختر محمود قادر لاپتہ ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم پچھلے پانچ روز سے اورغوچ سے تعلق رکھنے والی بیٹی کی تلاش کر رہی ہے اور اب اسکے ساتھ ساتھ اپر چترال کی بیٹی کی ڈیڈ باڈی کو بھی ریسکیو 1122 کی ٹیم سرچ کر رہی ہے،دونوں بیٹیوں نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا دی ہے.

 

 

Facebook Comments