شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور دوسرے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا دورہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور دوسرے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا دورہ

اپر چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر حال ہی میں کھولے گئے  تعلیمی اداروں میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مورخہ 28/9/2020 کو شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور دوسرے پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا دورہ کیا

اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملا۔ اے،اے سی  نے انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطیں تدابیر اپنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ انہون نے ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی سخت ترین احکامات صادر کیے۔

انہون نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم و ملزوم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر لوکل پولیس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

 

Facebook Comments