شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان اکتوبر کے تیسرے ہفتے اپر چترال کا دورہ کرینگے

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان اکتوبر کے تیسرے ہفتے اپر چترال کا دورہ کرینگے

اپر چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس آج بونی میں صدر پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ کے زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس بلانے کا مقصد پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان کے اپر چترال کے دورے کے انتظامات کے سلسلے میں تھا۔ چونکہ پارٹی کارکنان کی خواہش تھی کہ اپر چترال علیحدہ ضلع بننے کے بعد صوبائی صدر کو نئے ضلعے کا دورہ کرنا چاہئے اور صوبائی صدر نے ان کی خواہش کے پیش نظر اپر چترال کے دورے کے لئے آرہے ہیں۔اجلاس میں مزکورہ دورے کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ صدر 15 سے 25 اکتوبر کے درمیان اپر چترال کا دورہ کرینگے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کی ختمی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی آئندہ کے انتظامات کے لیئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

 

Facebook Comments