شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سےقواعد وضوابط پرعملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔

اپرچترال کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سےقواعد وضوابط پرعملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔

اپرچترال(چترال )شاہ سعودڈپٹی کمشنراپرچترال کی ہدایات پر ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف بازاروں، اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کرکے کورونا وائرس کےمضر اثرات اور ان سے محفوظ رہنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعدوضوابط پر عمل کرنے اور ان ہدایات پر عمل کو اپنے روزمرہ کا معمول بنانے کے سلسلے میں آگاہی پھیلائی۔ مذید برآں انہوں نےماسک کے استعمال کوکسی بھی صورت یقینی بنانے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مذید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments