شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال پی ڈی ایم کے جلسہ میں غلیظ زبان استعمال، سیاسی اداکاروں کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی ہے.عبداللطیف

چترال پی ڈی ایم کے جلسہ میں غلیظ زبان استعمال، سیاسی اداکاروں کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی ہے.عبداللطیف

 

چترال (چترال آفیئرز) چترال پی ڈی ایم کے جلسہ میں غلیظ زبان استعمال کرکے سیاسی اداکاروں کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی ہے جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر قوم کو دھوکہ دیتے آئے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف نے گزشتہ دنوں چترال کے پی ڈی ایم جلسہ پررد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست نے پاکستان کے تمام سیاسی مداریوں کو قوم کے سامنے عیاں کر دیا ہے 70 سال سے مذہب، علاقیت، اور سوشلزم کے نام پر قوم کو بیوقوف بنانے و الے اب سیاسی موت کو سامنے دیکھ کر ذہنی توازن کھو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ چترال پی ڈی ایم کے جلسہ میں جو غلیظ زبان استعمال کی گئی ان عناصر کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی ہے جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر قوم کو دھوکہ دیتے آئے ہیں لباس خزر میں ملبوس ان رہزنوں کو اسلام اور بنیادی انسانی اقتدار کو بھی پاؤں تلے روند ڈالا جس سے ان کی ذہنی اور خاندانی پس منظر عیاں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ وہ لوگ غریب عوام کے سامنے خود کو مقدس بناتے پھرتے ہیں آج ان کی سوچ اخلاقی گندگی، چوک، چوراہوں تک پر بدبو بکھر رہی ہے یہ پاگل پن چترال تک محدود نہیں بلکہ ان عناصر کا امام پختون قوم کو گالی دینے پر اترآیا ہے اور آج جنوبی پختونخوا کے عوام شکست خورد ہ فضل الرحمان کی گالم گلوچ پر سراپا احتجاج ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مذہب کے بیوپاری اوپر سے نیچے تک اقتدار کی خواہش میں پاگل ہو چکے ہیں اور تمام اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پاؤں تلے روندنے سے بھی دریغ نہیں کرتے لیکن پی ٹی آئی کے ورکرز عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس دینے کی اپنی کو شش جاری رکھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ان عناصر کی سیاست کا پاکستان سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ان کی آنئدہ نسلیں بھی اپنے زخم چاٹتے رہ جائینگے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!