شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال میں ضابط اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔

اپر چترال میں ضابط اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔

چترال (زاکر زخمی) اپر چترال میں ضابط اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔                             

SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں شاہ عدنان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے علاقہ مستوج میں عوام الناس کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ اس دوران انہون نے کئی دکانوں، پبلک مقامات اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا اور لوگوں کو ماسک وغیرہ کا استعمال روزمرہ کا معمول بنانے پر زور دیا۔

دوسری جانب رحمت علی  جوہردوست جو کہ بطور انوائرمنٹل ایکٹویسٹ کام کررہا ہے نے بھی اپر چترال کے مختلف دیہات میں جاکر خواتین کو اور علاقے میں بسنے والے  تمام افراد کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں ہر صورت ماسک وغیرہ کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے  بھی تلقین کی۔

Facebook Comments