شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اعلی تعلیم کے حصول کیلئے کوشان ادارہ ROSEکی طرف سے ایک اورطالب علم کو سکالرشپ دیاگیا

اعلی تعلیم کے حصول کیلئے کوشان ادارہ ROSEکی طرف سے ایک اورطالب علم کو سکالرشپ دیاگیا

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ ROSE کے دفتر میں جمعرات کیروزمنعقدہ ایک مختصر تقریب میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سول انجینئرنگ کے طالب علم ذیشان الیاس ولد محمد الیاس ساکن دواشش جغور کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالولی خان نے چیک طالب علم کے حوالے کیا۔انہوں نے ROSEکے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہضلعی انتظامیہ کو اس نیک مشن میں شامل کرکے اس کاز کو آگے لے جانے اور اسے تقویت دینے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چیرمین ROSE ہدایت اللہ نے کہا کہ ذیشان نے میٹرک میں ضلع بھر میں ٹاپ کرنے کے بعد اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد اسکالرشپ بھی حاصل کیا تھا لیکن کووڈ 19کے بعد اسکالرشپ کا سلسلہ منقطع ہونے پر انہیں مالی مشکلات درپیش تھے جس پر ROSE نے انہیں اسکالرشپ کا اجراء کیا اور ان کی ہاسٹل کی اخراجات کا بیڑا بھی اٹھالیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا میں ایسے تقریبات کی تشہیرکا مقصد چترال کے درد مند اور مخیر بہن بھائیوں کو یہ باور کرا نا ہے کہ ROSE تمام چترالیوں کا چیریٹی ادارہ ہے جس میں وہ جودل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، اس کے نتیجے میں ادارہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں میں اسٹوڈنٹس کی مالی امداد کرکے انہیں تعلیم جا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنائے جارہے ہیں۔

Facebook Comments